3 ایسی غذائیں جو مرد اور عورت کو سو سال تک جوان رکھیں

عمر ابن میمون فرماتے تھے کہ جو عورت حالت میں نفاس میں ہو بچہ جننے کے قریب یا بعد میں اس کے لئے سب سے اچھی غذا تازہ کھجور ہے اس سے اچھی غذا گر ہوتی تو اللہ وہ بی بی مریم کو دے دیتا اس سے انہوں نے استدلال پکڑا ہے کہ عورت کے لئے کھجور جو ہے یہ سب سے افضل ہے اور ویسے بھی خدا کی شان ہے کہ اللہ نے کھجور کے اندر بڑے بڑے وائٹامنز رکھے ہیں جو ہر کسی کو مفید ہیں لیکن عورت کے لئے بہت زیادہ مفید ہیں ۔حضرت علی ؓ فرماتے تھے کہ کھجور کا درخت تمہاری خالہ ہے اس کا خیال کیا کرو اس کا احترام کیا کر و چونکہ اللہ نے اس کو بھی مٹی سے پیدا کیا۔

اس کے علاوہ اور کوئی درخت نہیں کہ جس کے اندر پیوند کیا جائے اور نر کا پھول ڈالا جائے صرف یہ کھجور ہے باقی دنیا کا کوئی ایسادرخت نہیں ہے جیسے عورت مادہ ہے اس کے لئے بیج ضروری ہے کھجور کے لئے اللہ تبارک وتعالیٰ کی شان ہے کہ نر کا پھول ضروری ہے اگر وہ نہ ڈالا جائے تو اس کو بھی باقاعدہ پھل نہیں لگتاویسے بھی علماء نے بڑی تحقیق کی ہے انہوں نے کہا کہ کھجور جو ہے انسان سے مشابہہ ہے کیا معنی انسان کا ہاتھ کٹ جائے زندہ رہ سکتا ہے ٹانگ کٹ جائے زندہ رہ سکتا ہے لیکن گردن کٹ جائے پھر زندہ نہیں رہ سکتا کھجور کی بھی ادھر ادھر شاخیں کاٹ دو کھڑی رہے گی۔

لیکن اوپر سے اگر کاٹ دو تو وہ مرجائے گی ۔دوسرا ہر جانور جھک کے پانی پیتا ہے صرف انسان ہے جو اوپر سے پانی پیتا ہے اسی طرح کھجور ہے ہر درخت زمین سے پانی لیتا ہے کھجور آسمان کے پانی سے زندہ رہتی ہے اسی لئے انہوں نے کہا کہ اس کو انسان سے بڑی مشابہت ہے اسی لئے انسان کے لئے سب سے بڑی اور اچھی سے اچھی غذا ہے اور خاص طور پر کھجور عجوہ ہے برنی ہے سرفانہ ہے یہ تو بڑی اللہ کی نعمتیں ہیں حتی کہ صحیح حدیث میں ہے کہ جو آدمی سات دانے صبح عجوہ کھجور کے کھائے اس پر اس دن زہر بھی اثر نہیں کرے گی.


Stay updated with the latest anime and manga developments by following us on Google News!